متعددوارداتیں:شہری لاکھوں سے محروم ، ایک ڈاکو گرفتار

متعددوارداتیں:شہری لاکھوں سے محروم ، ایک ڈاکو گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

ہڈیارہ میں رانا واجد کی فیملی سے 5 لاکھ ،موبائل فون ،شیرا کوٹ میں آصف کی فیملی سے اڑھائی لاکھ، موبائل فون ،نشترکالونی میں منیب کی فیملی سے تین لاکھ ، زیورات ،ٹائون شپ میں الطاف کی فیملی سے دو لاکھ، موبائل فون ،گڑھی شاہو میں سہیل سے دو لاکھ اور موبائل فون، مناواں میں صداقت سے ایک لاکھ اور موبائل فون، ساندہ میں رضوان سے 40 ہزار اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں نثار سے 20 ہزار اور موبائل فون ،لیاقت آباد میں حمزہ سے 10ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شمالی چھائونی سے گاڑی جبکہ ماڈل ٹائون، شادباغ ،وحدت کالونی، سول لائنز اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔علاوہ ازیں گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتارکرلیا گیا۔ سیف سٹی نے ڈاکو کی ویڈیو جاری کر دی ۔ویڈیو میں ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکو جان بوجھ کر پیچھے سے ہٹ کرتا دیکھا جا سکتا ہے ۔کار سوار کے گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ کار سواروں کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکو نے گولی چلا دی۔ گشت پر مامور ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچ گئے جس پر ڈاکو نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں