ججز کیخلاف سوشل مہم چلانیوالوں پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچزتشکیل

ججز کیخلاف سوشل مہم چلانیوالوں پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچزتشکیل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہم چلانے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو الگ الگ لارجر بینچ تشکیل دے دیئے ،جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں جبکہ جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان کو بینچ کا حصہ بنایاگیاہے ،آج دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی اورکیسز کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ کی کاز لسٹ جاری ہوگی اورکیسز کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں