پاکستان کا پہلا خلائی مشن آئی کیوب چاندکے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلا خلائی مشن آئی  کیوب چاندکے مدار میں داخل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا ۔

ٹی وی کے مطابق چانگ ای 6 مشن آئی کیوب قمر کولے کر بیجنگ کے وقت کے مطابق دن 10 بج کر 12 منٹ پر چاند کے زیریں مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ،اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور سینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا، اس کے بعد مین لینڈر چانگ ای 6 مشن سے یکم جون کو علیحدہ ہو جائے گا، 2 جون کو چانگ ای 6 مشن قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا ۔چانگ ای 6 مشن 4 جون کو واپسی کا سفر شروع کرے گا ،اس سلسلے میں 6 جون کو چانگ ای 6 مشن ڈاکنگ کرے گا اور پروگرام کے مطابق 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس لینڈ کرے گا۔ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ، جس کے بعد آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں