انجن میں آگ لگنے پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

انجن میں آگ لگنے پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث بنگلور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارہ بنگلور سے کوچی جارہا تھا۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ کے دائیں انجن میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں 179 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں