گورنر نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

گورنر نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

مرادعلی شاہ کی گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار دونوں رہنماؤں کاسندھ کی ترقی کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے وزیر اعلیٰ کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں