کرغزستان حکومت کا طلبا سے آن لائن امتحان لینے کا اعلان

کرغزستان حکومت کا طلبا سے آن لائن امتحان لینے کا اعلان

بشکیک(آن لائن)کرغزستان کی حکومت نے طلبا کی اپنے ملکوں میں واپسی کے بعد انہیں اجازت دینے اور امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کرغزستان میں پاکستانی   طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن و اپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کیا۔ کرغزستان کی وزار ت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے ، فائنل سمیسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں