بھارت میں 20 کروڑ مسلمان نازک صورتحال سے دوچار:ڈاکٹر آصف

بھارت میں 20 کروڑ مسلمان نازک صورتحال سے دوچار:ڈاکٹر آصف

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے رکن ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ بھارت میں 20 کروڑ سے زیادہ مسلمان نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔۔۔

 30 لاکھ مسلمان روہنگیا کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں،غزہ کے حالات تشویشناک ہیں۔ دریں اثنا نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بین لوہان نے ڈاکٹرآصف محمود کو تقرری پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے آصف انسانی حقوق کے معاملے پر آواز بلند کریں گے ۔واضح رہے پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کو امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں