مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑے:سعودی عرب

مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑے:سعودی عرب

ریاض(اے ایف پی)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کے بعد ایران کے خطے میں دیرینہ حریف سعودی عرب نے انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی مملکت ان مشکل حالات میں برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ایرانی ایجنسیوں کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی پیشکش کی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ صدرآذربائیجان الہام علیوف نے کہاہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے پر شدید پریشانی ہے ۔اپنے بیان میں صدر نے کہاکہ ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی خیریت کیلئے دعاگو ہیں،پڑوسی اور دوست ملک کی حیثیت سے آذربائیجان ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں