ڈی آئی خان ،شمالی وزیرستان میں آپریشن ،6دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان ،شمالی وزیرستان  میں آپریشن ،6دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (خصو صی نیوز رپورٹر ، دنیانیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز 2مختلف آپریشنز کے دوران 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اورسرچ آپریشن شروع کردیاگیا،اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پرسکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ختم کردیا جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انہیں گھیر لیا اورفائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوگیا ۔مارے جانے والے دہشت گرد بھتہ خوری ، عوام اور سکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے ،ان سے بھاری ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے جبکہ دونوں آپریشنز کے بعد ان علاقوں میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں