بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ حکومت پاکستان کا کام :امریکا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ حکومت پاکستان کا کام :امریکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کا کہناہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان نے کرناہے ،اس پر ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے ،مسائل اور خدشات دور کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے ، دہشتگردی سے پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے ، دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیلئے پرعزم ہیں۔ افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری اور امیگریشن پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، افغانستان کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے کے مشورے کا احترام کریں۔ مہاجرین کی حفاظتی سکریننگ کے اہم میکانزم کے نفاذ میں پاکستانی تعاون کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں