گورنرپنجاب سلیم حید ر کا آج حلف تقریب میں بلاول بھی شریک ہونگے

گورنرپنجاب سلیم حید ر کا آج حلف  تقریب میں بلاول بھی شریک ہونگے

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما اور نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان آج سہ پہر چار بجے حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان ان سے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف لیں گے۔

گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہونے کے باعث 2بارملتوی کی گئی تھی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج 4روزہ دورے پر لاہور آئیں گے اور حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونگے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گزشتہ روز گورنر سلیم حیدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیا اس موقع پر سردار حسن نواز نے 3 کالے بکروں کا صدقہ دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں