پاکستان سے چین کو سرخ مرچ برآمدگی کیلئے معاہدہ پر دستخط
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان سے چین کو سرخ مرچ کی برآمد کے حوالے سے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) اور ایل ٹی ای سی انٹرنیشنل ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے درمیان پہلے مالیاتی سہولت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔
معاہدہ سے سی پیک کے تحت فلیگ شپ زرعی پراجیکٹس میں ایل ٹی ای سی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ،تقریب میں چینی سفارتخانے کے منسٹر قونصلر یانگ گوآنگ یوان،چین اور یورپ میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی اوروزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ٹیکنیکل مشیر ڈاکٹر اکمل صدیقی نے بھی شرکت کی۔ سی ای او ایل ٹی ای سی نے کہا چین میں خشک مرچ کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ، پاکستان کیلئے چینی مارکیٹ تک رسائی اور برآمدات بڑھانے کا اچھا موقع ہے ۔