عام تعطیل،امتحانات متاثر،پختونخوابورڈزکا پیپر ملتوی کرنے سے انکار

عام تعطیل،امتحانات متاثر،پختونخوابورڈزکا پیپر ملتوی کرنے سے انکار

لاہور،اسلام آباد (سیاسی رپورٹرسے ،دنیا نیوز) یوم تکبیر کے سلسلہ میں سرکاری چھٹی کے معاملہ پر وفاقی و صوبائی سطح پر امتحانات متاثر ہو گئے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے مطابق وزیراعظم کے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد امتحانات ملتوی کئے گئے ، نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے 28مئی کو یوم تکبیر کی چھٹی کے اعلان کے بعد تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے اور پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹر میڈیٹ کے عملی امتحانات موخر کر دیئے گئے ۔سندھ میں بھی تعلیمی بورڈز کے طے شدہ امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ،جامعہ کراچی میں تعطیل رہے گی اور تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے تو بند رہیں گے تاہم تعلیمی بورڈز نے امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ۔ سیکرٹری وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات اور پریکٹیکل بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے ،کیمبرج یونیورسٹی نے او اور اے لیول کے امتحانات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں