ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات بیچنے پرپابندی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جبکہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے ۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔