سروسز تک ہر شہری کی یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہو ں:مریم نواز

سروسز تک ہر شہری کی یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہو ں:مریم نواز

لاہور (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی۔صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو کی گئی۔صوبائی محتسب نے عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہوں۔ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید،سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں