وزیر داخلہ کا شہدا پیکیج بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ کا شہدا پیکیج بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان

چارسدہ (نیوایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا پیکیج کو 30 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے جوان سکیورٹی، امن وامان اور ہر قسم کی ڈیوٹی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ایف سی نے مشکل وقت میں ہر شعبے کو تعاون فراہم کیا ہے ۔

وہ ایف سی ٹریننگ سنٹر شبقدر میں تاریخ میں پہلی بار شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہدا پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا جان کے بدلے ایک کروڑ کا معاوضہ نعم البدل نہیں ۔ آئی جی سے لیکر جوان تک شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آپ نہ پٹھان، نہ پنجابی نہ بلوچی، نہ سندھی بلکہ آپ سب پاکستانی ہیں۔ آپ سب نے پاکستانی بن کر سوچنا ہے ، پاکستانی بن کر سوچیں گے تو جیت آپکی ہو گی۔ ایف سی کے جوانوں نے صرف اور صرف پاکستان کے مشن کو سامنے رکھ کر چلنا ہے ، پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ ا یف سی ایسی فورس ہے جس کی ضرورت ہر وقت اور ہر جگہ پڑتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں