شجاعت ، شافع کا ایرانی قونصلیٹ کا دورہ، صدر کے انتقال پر تعزیت

شجاعت ، شافع کا ایرانی قونصلیٹ  کا دورہ، صدر کے انتقال پر تعزیت

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ق کے سر براہ چو دھری شجاعت اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

فاتحہ خوانی بھی کی،ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہاکہ آپ اپنے گھر تشریف لائے ہیں، ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام نے جس محبت کا اظہارکیا اْسے کبھی بھلا نہیں سکتے ۔ایرانی قونصل جنرل نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکام تعلقات کو فروغ دینے  میں پْرعزم ہیں۔ایرانی صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔دورہ کے دوران دونوں ممالک نے تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شجاعت نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے سماجی، ثقافتی اور تہذیبی روابط قائم ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں