بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ

بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

 وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے ، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہونگے اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں، وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں