اے ٹی سی سرگودھا کے باہر فائرنگ،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ازخو د نوٹس :آئی جی آر پی او آج طلب

اے ٹی سی سرگودھا کے باہر فائرنگ،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ازخو د نوٹس :آئی جی آر پی او آج طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے باہر فائرنگ کے واقعے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او سرگودھا کو آج ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے چیف جسٹس کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ مرضی کا فیصلہ نہ دینے پر فریقین نے عدالت کے باہر ہوائی فائرنگ کی اور راستے بلاک کردئیے لہذا عدالت تحفظ فراہم کرے اور چیف جسٹس اس واقعے کا نوٹس لیں۔ دوران سماعت وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ اور سیکٹر کمانڈر سرگودھا سے بھی وضاحت طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں