ممتاز علی شاہ وفاقی انشورنس محتسب مقرر ، حلف اٹھالیا

 ممتاز علی شاہ وفاقی انشورنس  محتسب مقرر ، حلف اٹھالیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے سادہ اور پر وقار تقریب میں ان سے حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی ، تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی انشورنس محتسب نے صدر ِمملکت سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے صدر مملکت نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جائے ، انشورنس محتسب اپنی رسائی بڑھائے ، شکایات کا فوری حل یقینی بنائے ، انشورنس کیسز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مالیاتی ریلیف فراہم کرنا ہو گا ۔ انشورنس محتسب شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں