سینیٹ کمیٹی خزانہ :ڈیجیٹل ایپلی کیشنز پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

سینیٹ کمیٹی خزانہ :ڈیجیٹل ایپلی کیشنز  پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات نے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز پر تمام ٹیکسوں کو ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں اضافہ کیلئے طریقہ ہائے کارکو واضح کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ ٹیکس کے نظام کوشفاف بنانے اورٹیکس کی بنیادمیں وسعت وقت کی ضرورت ہے اور عالمی معیارکے مطابق پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کم ہے جس میں اضافہ کرنا ہوگا۔ فنانس بل 2024 کے بارے میں سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا افتتاحی اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ انوشہ رحمن اور احمد خان نے کہا کہ فری لانسرز ترسیلات زر لانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں