خاورمانیکاتشددکیس ،پی ٹی آئی وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 24جون تک توسیع

خاورمانیکاتشددکیس ،پی ٹی آئی وکلا کی  عبوری ضمانتوں میں 24جون تک توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 24جون تک توسیع کردی ۔

 جج طاہر عباس سپرا نے گزشتہ روزسماعت کی ۔  عدالت نے وکیل نعیم پنجوتھہ، علی اعجاز اور سعید  سدوزی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا اورسماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں