جناح ہاؤس حملہ کیس ،چار نئے ملزموں کی شناخت ہوگئی

جناح ہاؤس حملہ کیس ،چار نئے ملزموں کی شناخت ہوگئی

لاہور(اپنے خبرنگا رسے ،مانیٹرنگ ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں 4 نئے ملزموں کی شناخت ہو گئی۔ ایڈمن جج خالد ارشد نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی، ملزموں کو شناخت پریڈ میں شناخت ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

 دورانِ سماعت عدالت میں 4 ملزموں احمد سبحانی، غلام حیدر، سجاد حیدر اور بلال کی شناخت کر لی گئی، عدالت نے ملزموں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اورسماعت 22جون تک ملتوی کردی ۔اسی عدالت میں 9مئی کوجلاؤ گھیراؤ کے سات مقدمات میں ضمانتوں کی بھی سماعت ہوئی ،سپیشل پراسیکیوٹر راؤ عبدالجبار کی استدعا پر اعجاز چودھری ، عمرسرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ضمانتوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نے ریس کورس میں پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیس پر سماعت بھی 22 جون تک ملتوی کر دی ۔ جناح ہاؤس کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے کی کیس پر سماعت 25 جون جبکہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتوں پر سماعت 26 جون تک ملتوی کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں