حافظ نعیم کی عید الاضحی پر ڈاکٹر فوزیہ سے گھر جاکر ملاقات

 حافظ نعیم کی عید الاضحی پر ڈاکٹر فوزیہ سے گھر جاکر ملاقات

کراچی (سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے موقع پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ سے گھر جاکر ملاقات کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حافظ نعیم الرحمن کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران ہر سال عید کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔ 21 سال میں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں اور سب ہی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے آتے تھے لیکن عملاً کچھ نہیں کیا،تمام تر اختلافات کے باجود قوم کی بیٹی کو واپس لانے کے لیے جماعت اسلامی حکومت سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ،وزیر اعظم اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں