فیصل آباد:لیپ ٹاپ کی بیٹر ی پھٹنے سے آتشزد گی،بہن بھائی جاں بحق،7زخمی

فیصل آباد:لیپ ٹاپ کی بیٹر ی پھٹنے سے آتشزد گی،بہن بھائی جاں بحق،7زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں )لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ دو بچے جھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

محلہ شریف پورہ میں لڑکا لیپ ٹاپ استعمال کررہا تھا کہ اس دوران سپارکنگ کے باعث بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آتشزدگی کے باعث کمرے میں موجود 6 سالہ دعا فاطمہ، 9 سالہ طلحہ، 8 سالہ ریحان، 4 سالہ ایمان   فاطمہ، 3 سالہ ابراہیم، 40 سالہ راشدہ، 32 سالہ نرگس، 45 سالہ فرحت اور 24 سالہ علی رضا بری طرح جھلس گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 سالہ دعا فاطمہ اور 9 سالہ طلحہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر افراد برن سنٹر میں زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔حکام کے مطابق گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نو ٹس لیتے ہوئے ستیانہ روڈ کے واقعے پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں دینے کا حکم دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں