پنجاب اسمبلی:22روزہ اجلاس پر 10 کروڑ سے زائد خرچ

پنجاب اسمبلی:22روزہ اجلاس  پر 10 کروڑ سے زائد خرچ

لاہور (یاسین ملک)پنجاب اسمبلی کا غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے والا 22 روزہ اجلاس قوم کو 10 کروڑ سے زائد میں پڑا ۔

 اجلاس میں کل 12 نشستیں ہوئیں ،12 سٹنگ دنوں میں ارکان کی کل 2961 حاضریاں لگائی گئیں،22 روز حاضر ہونے والوں کو ایک کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار روپے ملیں گے ، 4 چھٹیوں کے علاوہ اجلاس شروع ہونے سے 4 روز پہلے اور 4 روز بعد کے کل 12روز کا بھی پورا معاوضہ پورے ایوان کے 368 ارکان کو 2کروڑ 64 لاکھ 96ہزارروپے دیا جائیگا۔تمام ارکان کو ہر اجلاس کے دوران 6000روپے یومیہ ملتے ہیں ، 15 روپے فی کلومیٹر آنے اور جانے کا سفر ی الائونس،کنوینس الائونس ایک ہزار یومیہ، ڈیلی الائونس 2 ہزار یومیہ اور اضافی ٹریولنگ الائونس 3 لاکھ روپے سالانہ بھی ملتے ہیں۔دوران اجلاس اسمبلی کے چھوٹے سٹاف کو 300سو روپے تک روزانہ اضافی دئیے جاتے ہیں، بڑے سٹاف کو اجلاس شروع ہونے کے سات روز پہلے اور سات روز بعد بھی کا اضافی اعزازیہ دیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں