پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14ستمبرتک توسیع

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14ستمبرتک توسیع

لاہور (اپنے خبرنگار سے ،کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے مختلف مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فوادچودھری ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14ستمبر تک توسیع کردی ۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وفاقی وزیر فوادچودھری بھی عدالت میں حاضر تھے ۔ خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں عدالت نے 31 ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلا ئوگھیرا ؤ کیس میں7ملزموں ، کلمہ چوک کنٹینر جلاؤ گھیراؤ کیس میں 6 ملزموں ،مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 3 ملزموں اور وزیراعظم ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 2ملزموں کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں