فیملیز ،شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،سامان لوٹ لیا

فیملیز ،شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،سامان لوٹ لیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

شاہدرہ میں تنویر کی فیملی سے 3 لاکھ 45 ہزار ، زیورات، موبائل ،فیصل ٹائون میں ناصر کی فیملی سے 1لاکھ 60ہزار، زیورات ، شمالی چھائونی میں طارق کی فیملی سے 1 لاکھ ، زیورات ،غازی آباد میں عرفان کی فیملی سے 2 لاکھ ،ڈیفنس میں راحیل سے 2 لاکھ و موبائل ،گلشن راوی میں جاوید سے 1 لاکھ و موبائل،شادمان میں سلیم سے 1 لاکھ وموبائل، کوٹ لکھپت میں خرم سے 1 لاکھ 10 ہزار وموبائل ،اسلامپورہ میں بلال سے 1 لاکھ 15ہزار ، موبائل ودیگر سامان چھین لیاگیا جبکہ شمالی چھائونی ، شاہدرہ ،داتا دربار سے گاڑیاں ، یکی گیٹ ،مناواں اورفیصل ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں