گیس ترسیل وتقسیم:سوئی ناردرن نے 3اہم آپریشنل سنگ میل حاصل کر لئے

 گیس ترسیل وتقسیم:سوئی ناردرن  نے 3اہم آپریشنل  سنگ میل حاصل کر لئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن نے گیس کی ترسیل اور تقسیم کو بڑھانے کے لیے 3 اہم سنگ میل کامیابی سے حاصل کرلئے۔

آپریشنل رکاوٹوں کے باوجود لاہور ایسٹ اور ویسٹ ریجنز میں تقسیم چھ ماہ میں مکمل ہوئی۔ ایس ایم ایس قصور، ایس ایم ایس فیروز پور، ایس ایم ایس برکی، اور ایس ایم ایس ڈیال نامی چار نئے ان پٹ سورسز شامل کیے گئے جس سے ان پٹ سورسز کی تعداد 3 سے بڑھ کر7ہو گئی ہے ۔ یہ پروجیکٹ کم پریشر کے مسائل حل اورنقصانات کو کم کریگا۔بہتر آپریشنل کارکردگی کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نیٹ ورک کو الگ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ کشمیر ہائی وے پر24 انچ کی لائن ڈالی گئی، جس سے گیس کا پریشر اور سپلائی میں اضافہ ہوگا۔اسلام آباد کے ریڈ زون اور بلیو ایریا میں کم پریشر کے مسائل حل کرنے کیلئے 24 اور 18 انچ کی نئی لائنیں جبکہ راولپنڈی میں ایس ایم ایس رانیال کی جانب سے 18 انچ کی لائن بچھائی گئی ہے۔ منصوبے دسمبر 2024 کی دی گئی تاریخ سے پہلے 30 جون تک مکمل کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں