نسیمہ احسان سینیٹ کمیٹی قانون سازی کی چیئر پرسن منتخب

نسیمہ احسان سینیٹ کمیٹی قانون سازی کی چیئر پرسن منتخب

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے سینیٹر نسیمہ احسان کا نام بطور چیئرپرسن کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے ان کے نام کی تائید کی۔ اراکین کمیٹی نے نومنتخب چیئرپرسن کو بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا ملکی معاملات کیلئے مل کر مسائل کوحل کیا جائے گا۔ نو منتخب چیئرپرسن کمیٹی نسیمہ احسان نے اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر قانون سازی کا عمل احسن طریقے سے انجام دیں گی تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں