بلوچستان: سب جیل دکی سے 3 قیدی روشن دان توڑ کر فرار، 3 پولیس اہلکار گرفتار

بلوچستان: سب جیل دکی سے 3 قیدی روشن دان توڑ کر فرار، 3 پولیس اہلکار گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع دکی میں سب جیل سے تین قیدی فرار ہو گئے جبکہ غفلت برتنے پر 3پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں قیدی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں پکڑے گئے تھے اور گزشتہ تین ماہ سے دکی پولیس تھانہ میں واقع سب جیل میں قید تھے ،ایس ایچ او دکی جلیل مری نے اردو نیوز کو بتایا کہ سب جیل میں کل 13 قیدی موجود تھے جنہیں پیر کی صبح حوالات سے باہر نکال کر واش روم لے جایا گیا، ان میں سے تین قیدی عصمت اللہ، کبیر اور صدیق واش روم کے روشن دان کو توڑ کر فرار ہو گئے ،ایس ایچ او کے مطابق مفرور قیدیوں میں دو کا تعلق پشین اور ایک کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے ہے ، مفرور ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ مفرور قیدیوں کے ساتھ ساتھ فرائض میں غفلت برتنے پر وارڈن سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں