سنی اتحاد :حکومت کا پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض

سنی اتحاد :حکومت کا پی اے سی  کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض عائد کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے موقف اختیار کیا کہ سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کے علاوہ مزید 3 نام دے ، اگر سنی اتحاد کونسل 4 نام دیتی ہے تو اس پر ان سے مشاورت ممکن ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے 4 نام نہ دینے پر ن لیگ نے حکومتی اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، جبکہ سنی اتحاد کونسل چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں