وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20فیصد منصوبے فراڈ:وزیر تجارت

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20فیصد منصوبے فراڈ:وزیر تجارت

اسلام آباد(نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں،انہوں نے کہا موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں۔

جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام سکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے ۔ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔سینیٹرز کے علاوہ ایسے لوگ بھی منصوبے ڈلوا لیتے ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں، ہم جی پی ایس میپنگ لازمی قرار دے رہے ہیں تاکہ پتا چلے منصوبہ کہاں ہے ؟ دوسرا یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ پتا ہو منصوبہ کس کا ہے ۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے جاب فیئر، اوپن ہائوس ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا مقامی وسائل سے استفادہ اور برآمدی منڈی کو وسعت دے کر معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں