گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ،آٹا 7روپے کلو مہنگا ہوجائیگا

گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ،آٹا 7روپے کلو مہنگا ہوجائیگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بجٹ میں گندم کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ سے سات روپے اضافہ ہوجائے گا، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روزلاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

 فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔پاکستان فورمز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری عامر عبداللہ نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہو گا۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں صرف 2فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98فیصد سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں