بجلی چوری سے صارفین پر 600 ارب کا بوجھ پڑا:وزیر توانائی

بجلی چوری سے صارفین پر 600 ارب کا بوجھ پڑا:وزیر توانائی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا بجلی کی قیمت 8 روپے نہیں ہے اورنہ ہی 70 روپے پر فروخت کی جارہی ہے۔

 بجلی کے محکمے والوں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ملی بھگت سے بجلی چوری کی مد میں صارفین پر 600 ارب روپے کا بوجھ پڑا ، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک سے ڈیڑھ سال میں ایسا کر کے دکھائیں گے ۔ حکومت بجلی سے متعلق تمام مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا بجلی کی قیمت اس کے خام مال پر تصور نہیں کی جاتی، ہمارے سسٹم میں کارکردگی کا فقدان ضرور ہے تاہم اسے بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں،جن پلانٹس کو نواز شریف نے 2013 سے 2018 تک لگایا تھا ان پلانٹس کا استعمال ہی نہیں ہو رہا، ہماری معاشی شرح نمو بہتر نہیں ہے ، اس لئے ان کا خرچہ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر پڑ رہا ہے ، ہم نے بجلی کی طلب اور رسد کو بہتر بنانا اور قیمت میں کمی لاناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں