اسلام آبادہائیکورٹ نے ماہ جون میں1023کیسزنمٹادیئے

اسلام آبادہائیکورٹ نے ماہ جون میں1023کیسزنمٹادیئے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک ماہ میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

ماہ جون2024 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹائے ،چیف جسٹس عامر فاروق سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ماہ جون کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے 471 کیس نمٹائے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے 162 ، جسٹس بابر ستار نے 83 ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 81 ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69 ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 57 ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے 44کیسز نمٹائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں