علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر والد نے نومود بچی زندہ دفن کردی
محراب پور (نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرو فیروز میں والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کر دیا۔ افسوسناک واقعہ ٹھاروشاہ تھانے کی حدود لاڑک شاخ کے قریب گاؤں فوٹو راجپر میں پیش آیا۔
ٹھاروشاہ پولیس کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے پیسے نہ ہونے پر والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچی پیدائش کے بعد سے بیمار تھی اور خون کی کمی کا شکار تھی، علاج کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث بچی کو زندہ دفن کیا، مجھ سے غلطی ہوگئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ اوعبدالمجید نے بتایا کہ واقعہ 25 روزقبل پیش آیا تھا، جس کا سوشل میڈیا سے علم ہوا، عدالت کے احکامات کے بعد قبرکشائی کی جائے گی۔