مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی سپلائی بدستورمعطل،گوادر ودیگرعلاقے متاثر

 مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی سپلائی  بدستورمعطل،گوادر ودیگرعلاقے متاثر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے مکران ڈویژن میں ایران سے بجلی کی سپلائی بدستورمعطل ہے ۔ کیسکو حکام کے مطابق ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے پرسپلائی معطل ہے ۔

 متاثرہ علاقوں میں گوادر،کیچ، پنجگور، مند، تُمپ، تُربت، ہوشاب، جیوانی، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر ایئر پورٹ، اورماڑہ اورپسنی کے گرڈ سٹیشنز شامل ہیں ۔ بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، امیدہے صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔ پنجگور اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر کے بجلی دی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں