موسمیاتی تبدیلی کے اثرات :کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات :کسان  ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا، کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایا جائے گا۔ چھ علاقائی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی ، ہندکو میں پروگرام نشر کیے جائیں ،احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی سٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں