راولاکوٹ جیل سے فرارمزید2قیدی گرفتار،تعداد6ہوگئی

راولاکوٹ جیل سے فرارمزید2قیدی گرفتار،تعداد6ہوگئی

راولاکوٹ(آئی این پی )راولاکوٹ جیل سے فرارہونے والے مزید 2قیدی گرفتار کر لیے گئے ،گرفتار شدہ قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی، فرار قیدی آصف اور اسا مہ کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

سردار طارق محمود ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں پولیس نے دوقیدیوں کوراولپنڈی فرارہوتے ہوئے ڈرامائی اندازمیں گرفتارکیا،دونوں قیدی قتل کیس میں سزایافتہ ہیں، ایس پی پونچھ راولاکوٹ کا کہنا ہے کہ چھ فرار قیدی گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی مفروران کی تلاش جاری ہے جنکی جلد گرفتاری ممکن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں