امریکی قرارداد کے بعد آئی ایم ایف پیکیج نہیں ملے گا:اچکزئی

امریکی قرارداد کے بعد آئی ایم ایف پیکیج نہیں ملے گا:اچکزئی

اسلام آباد (آئی این پی )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے پاکستان کے انتخابات سے متعلق قرارداد کے بعد عالمی ما لیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا نیا معاہدہ مشکل ہو سکتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں محمود خان تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سمیت 3 روزہ کانفرنس کا بھی مطالبہ کر دیا ہے ۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر امریکی مقننہ نے ایسا واضح موقف اختیار کیا تو آئی ایم ایف ڈیل کو آگے بڑھانے کے لیے پاگل ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے تو محموداچکزئی نے کہا کہ معلوم ہے کہ یہ فارم 47 حکومت ہے ۔انہوں نے ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سمیت تین روزہ کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ملک کی تمام قوتوں کو ایک متفقہ لائحہ عمل پر متفق ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چا ہئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں