نئے اسلامی سال کا آغاز، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

نئے اسلامی سال کا آغاز، صدر  اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالٰی کے حضور دعا گو ہیں۔

 کہ یہ ہجری سال ہمارے ملک کیلئے امن ، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے ،نئے اسلامی سال کا آغاز ہمیں گناہوں سے بچنے ، اتباعِ الٰہی اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر غور کرنے کی یاددہانی کراتا ہے ،ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے اندر اخوت، صبر اور برداشت کی خصوصیات پیدا کریں ، وزیرِ اعظم نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ نیا ا سلامی سال ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو ،میری دعا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں انکے لئے اللہ رب العزت بے شمار آسانیاں پیدا کریں، دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر چھائے ظلم و جبر کے اندھیرے چھٹ جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں