آئی ایم ایف سفارشات پر حکومتی اثاثہ جات مینجمنٹ گائیڈ لا ئن تیار

آئی ایم ایف سفارشات پر حکومتی اثاثہ جات مینجمنٹ گائیڈ لا ئن تیار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) آئی ایم ایف ٹیکنیکل رپورٹ کی سفارشات پر وزارت خزانہ نے سرکاری وحکومتی اثاثہ جات مینجمنٹ گائیڈ لائن2024 تیار کرلی ۔

 مذکورہ گائیدلائن  کے مطابق وزارتیں، ڈویژن اور ماتحت ادارے و محکمے سرکاری اثاثہ جات کا استعمال کریں  گے ۔وزار ت خزانہ گائیڈلائن ایکنک کی منظوری کے بعد وفاقی وزارتوں، ڈویژن ، محکموں اور اداروں میں نافذ کرنے کے احکامات جاری کرے گی ۔ وزارت خزانہ کی تیار کردہ گائیڈلائن کے مطابق وزارتیں، ڈویژن، ماتحت محکمے و ادار ے اثاثہ جات کو دو اقسام میں تقسیم کریں گے ایک موجودہ (کرنٹ ) اثاثہ جات اور دوسرانان کرنٹ اثاثہ جات ہوں گے ۔ نان کرنٹ اثاثہ جات میں ٹھوس اشیا جس میں زمین، عمارت،انفراسٹرکچر، ثقافتی ورثہ، منرل ، قدرتی وسائل ، فرنیچر، آلات ، مشینری، کمپیوٹر، ہارڈ ویئر ، پلانٹس ، ٹرانسپورٹ، بائیالوجیکل آلات، مشینری، حساس وقیمتی دستاویز،ریکارڈ اورکتابیں شامل ہوں گی جبکہ نان کرنٹ اقسام میں استعمال ہوکر ختم ہوجانے والی اشیا، کمپیوٹر سافٹ ویئر، ٹریڈ مارکس، لائسنسز ، کاپی رائٹس ، سپئیر پارٹس، سٹیشنری، بلڈنگ مٹیرل،مینٹی نینس میٹریل شامل ہوں گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں