اب بھی وقت ہے ضد ،نفرت چھوڑدیں:عارف علوی

اب بھی وقت ہے ضد ،نفرت چھوڑدیں:عارف علوی

کراچی (آئی این پی )سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے ،تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑدیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری جھوٹ نہیں بولتی ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ حقیقت ہے اور میں خود ان سے یہ روداد سن چکا ہوں، بڑے افسوس اور بڑی شرم کی بات ہے جنہوں نے یہ کیا وہ کون ہیں؟یا وہ ہیں جنہوں نے کہا کہ ہم آئین میں اپنا رول پہچانتے ہیں یا وہ ہیں جنہوں نے آئین پڑھا نہیں؟ یا وہ ہیں جنہوں نے جناح صاحب کی کوئٹہ گیریژن کی تقریر نہیں سنی؟۔ میں کس کی مذمت کروں؟ گمراہی تین اقسام کی ہوتی ہے ، پہلی راستہ جان بوجھ کے غلط پکڑا، دوسری راستہ بھول گئے اور گم ہو گیا، تیسری اب پریشانی ہے لیکن درمیان میں رکاوٹ ہے کہ واپس کیسے جائیں، لیکن اب بھی وقت ہے کہ تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں میں قیدی نمبر 804 کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں وہ بدلہ نہیں لے گا بلکہ درگزر کرے گا اور حل نکل آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں