سعودی عرب:پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم

سعودی عرب:پاکستانی آئی ٹی  کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کے لیے ڈیسک قائم کردیاگیا ۔

سرکاری مراسلے کے مطابق خصوصی  ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیا گیا ہے ۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس کے حصول میں مدد دینا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ سعودی عرب سے 300 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں