مظفر آباد: مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری ،15 افراد جاں بحق

مظفر آباد: مسافر جیپ دریائے نیلم  میں جاگری ،15 افراد جاں بحق

مظفر آباد ، نیلم ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )مظفرآباد نیلم ویلی دیولیاں کے مقام جیپ دریائے نیلم میں جاگری ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

نیلم ویلی سے مظفرآباد آنے والی جیپ دیولیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، ، جیپ میں 17افراد سوار تھے ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ،جاں بحق ہونے والوں میں محمد اشرف ، غلام یاسین ، محمد فرید بٹ ، ماجد خان ، طارق ، سلمیٰ ، ریشم جان ،زردانہ بی بی ، تنزیل بٹ ، رفیق بٹ ، سلیم بٹ ، صائمہ بی بی ، عشرت بی بی اور زینت بی بی شامل ہیں، جبکہ الفت بی بی ایک اور شخص زخمی ہیں ، جاں بحق افراد کا تعلق وادی نیلم کے علاقہ لوات سے ہے نعشیں ، زخمی بی ایچ یو پٹہکہ منتقل کر دئیے گئے ،دریں اثناء وزیراعظم چودھری انوارالحق ، وزیر اطلاعات آزادکشمیر نے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ،صدر پاکستان آصف علی زرداری ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ،قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے اپنے الگ الگ پیغامات میں جیپ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں