لاہور میں پا ئلٹس کے میڈیکل بورڈ کا سلسلہ معطل

لاہور میں پا ئلٹس کے میڈیکل بورڈ کا سلسلہ معطل

لاہور (نیوز رپورٹر )سول ایوی ایشن نے لاہور میں پا ئلٹس کے میڈیکل بورڈ کا سلسلہ معطل کردیا۔ درست منصوبہ بندی نہ کرنے سے پا ئلٹس کو لائسنس تجدید کے لیے میڈیکل بورڈ کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر سی اے اے نے تمام  ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو مراسلہ بھی جا ری کر دیا جسکے مطابق سی اے اے میڈیکل بورڈ لاہورکے سربراہ 22 جولائی تک چھٹیوں پر ہونے سے میڈیکل بورڈ نہیں ہوسکیں گے ۔ 30 جون سے لاہور میں پا ئلٹس کے لائسنس کی تجدید کا عمل رک گیا ہے جو22 جولائی تک نہیں ہوسکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہوا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے لیے بیک اپ ڈاکٹر نہ ہونے سے لاہور میں پا ئلٹس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پا ئلٹس کو اس دوران سی اے اے کراچی یا اسلام آباد سے میڈیکل بورڈ کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔ اس سے قبل کراچی میں بھی پا ئلٹس کے میڈیکل بورڈ 24 سے 28 جون تک نہیں ہوسکے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں