این اے 47:آراوسے فارم45کااپ لوڈڈریکارڈطلب

این اے 47:آراوسے فارم45کااپ لوڈڈریکارڈطلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 47 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشن پرآراو کو فارم 45 اپ لوڈ ہونے کا ریکارڈ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

وکیل طارق فضل چودھری نے کہا ہم نے جواب اور فارمز 45، 46 اور 47 جمع کروا دئیے ہیں،لیگی ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے درخواست کو ناقابل سماعت ہونے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہم نے شعیب شاہین کی درخواست ناقابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی ہے ،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 نے سو موٹو کی پاور ٹربیونل کو دی ہے ٹربیونل درخواست مسترد بھی کر سکتا ہے ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا ای ایم ایس کوئی الگ ریکارڈ نہیں ہے ،یہ ایک سسٹم ہے جس نے الیکٹرانکلی کام کرنا تھا، پریذائیڈنگ افسر نے تصویر بنا کر سسٹم پر اپلوڈ کرنی تھی،ای ایم ایس سسٹم آر او کے پاس تھا پریذائیڈنگ افسران کے پاس نہیں تھا، ای ایم ایس سسٹم پر ڈیٹا فیڈ کرنے سے فارمز 47 خود ہی جنریٹ ہو جاتا ہے ،پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارمز فیزیکلی آر او تک پہنچائے گئے ،وکیل سجیل سواتی نے کہا جب آر او کے پاس رزلٹ آتا ہے تو وہ فوری اپ لوڈ کرنے کا پابند ہے کس وقت آر او نے نتائج اپ لوڈ کیا ہے وہ ہمیں چاہیے ، بعدازاں سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں