ہائیکورٹ:لوڈ شیڈنگ پرسماعت،فریقین کو نوٹس،وضاحت طلب

 ہائیکورٹ:لوڈ شیڈنگ پرسماعت،فریقین کو نوٹس،وضاحت طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے وضاحت طلب کر لی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے مگر 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ شہروں میں 6 سے 8 اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ عدالت لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ختم ہورہے ہیں۔ پہلے ہی بے روزگاری بہت زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں