9 مئی :صنم ایک مقدمہ سے ڈسچارج ، شاہ محمود کا مزید ریمانڈ

9 مئی :صنم ایک مقدمہ سے ڈسچارج ، شاہ محمود کا مزید ریمانڈ

لاہور( کورٹ رپورٹر، اپنے خبر نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ میں 9مئی کے مقدمہ میں ڈسچارج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے نو مئی کے  مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ نو مئی کے 7مقدمات پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری مکمل کی ۔عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔اعجاز چودھری اور محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ۔ جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان اور مہر واجد عظیم سمیت 32 کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ملزم حاضری کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزموں کے وکلا نے عبوری ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے ۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں